اثاثہ جات ریفرنس، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان پر فردجرم عائد

اثاثہ جات ریفرنس، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان پر فردجرم ...
اثاثہ جات ریفرنس، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان پر فردجرم عائد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت کراچی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر پر فردجرم عائد کردی ، ملزمان نے عدالت کے رو بروصحت جرم سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ایک سال بعد آغاسراج درانی اور دیگر پر فردجرم عائدکردی، عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ اور 3 بیٹیوں پر بھی فردجرم عائد کردی،آغا سراج درانی و دیگر کو فردجرم پڑھ کرسنائی گئی، کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا،ملزمان کے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 22دسمبرتک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -