اسلام آباد چڑیا گھر کا ہاتھی کاون کمبوڈیا پہنچ گیا

اسلام آباد چڑیا گھر کا ہاتھی کاون کمبوڈیا پہنچ گیا
اسلام آباد چڑیا گھر کا ہاتھی کاون کمبوڈیا پہنچ گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد چڑیا گھر کا ہاتھی کاون کمبوڈیا پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عامر خلیل کاکہنا ہے کہ کاون ہاتھی کا سفر آرام دہ رہا،سفر کے دوران کاون باقاعدگی سے کھانا کھاتا رہا۔

واضح رہے کہ بھارت نے ہاتھی کی اسلام آباد سے کمبوڈیا نان سٹاپ پرواز میں رکاوٹ کھڑی کی تھی، ہاتھی کمبوڈیا لے جانے والی فلائٹ اتوار کی شام چھ کے بجائے آج صبح روانہ ہوئی تھی، پاکستان سے کاون ہاتھی کو لے جانے کےلئے روس کا خصوصی طیارہ کمبوڈیا روانہ ہواتھا، اس دوران کاون ہاتھی کے ہمراہ 8 ٹیکنیکل اور 2 ڈاکٹرز پر مشتمل غیر ملکیوں کی 10رکنی ٹیم بھی کمبوڈیا روانہ ہوئی تھی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -