پیپلز پارٹی نے 5 دہائیوں سے آمروں کے خلاف جنگ لڑی ہے،بلاول بھٹو زرداری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے 5 دہائیوں سے آمروں کے خلاف جنگ لڑی ہے، پیپلز پارٹی اپنی سابقہ قیادت کی جدوجہد کو عزم و ولولے کے ساتھ جاری رکھے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میںکہاہے کہ قیادت و کارکنان نے تشدد، قید و بند اور شہادتوں کا جرأت سے سامنا کیا،پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کےلئے جدوجہد کی معمار ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی بھی علمبردار ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ میں بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،آج ملتان میں یوم تاسیس کے جلسے میں پی ڈی ایم قیادت کو مدعو کیا ہے، پیپلز پارٹی اپنی سابقہ قیادت کی جدوجہد کو عزم و ولولے کے ساتھ جاری رکھے گی۔