وہ ملک جہاں کورونا کی تیسری لہر کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا

وہ ملک جہاں کورونا کی تیسری لہر کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا
وہ ملک جہاں کورونا کی تیسری لہر کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا

  

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے برطانیہ میں کورونا وبا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ اگر پابندیاں درست توازن کے ساتھ نہ لگیں تو کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ رہےگا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کے بعد مجوزہ پابندیوں کا اطلاق ضروری ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہے۔

مزید :

برطانیہ -کورونا وائرس -