آصفہ بھٹو زرداری گیلانی ہاوَس پہنچ گئیں

آصفہ بھٹو زرداری گیلانی ہاوَس پہنچ گئیں
آصفہ بھٹو زرداری گیلانی ہاوَس پہنچ گئیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری گیلانی ہاوَس پہنچ گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری چارٹر طیارے کے ذریعے ملتان ایئر پورٹ پہنچیں تو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سعید غنی اور دیگر پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے ان کا استقبال کیا۔ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، آصفہ بھٹو زرداری قافلے کے ہمراہ ایئرپورٹ سے گیلانی ہاﺅس روانہ ہوئیں۔

قبل ازیں آصفہ بھٹو زرداری کراچی سے ملتان جلسے میں شرکت کیلئے چارٹر طیارے روانہ ہوئی تھیں،آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ ایم این اے شگفتہ جمانی ،سینیٹرقرة العین مری اورکرنل بابر سمیت دیگر سکیورٹی سٹاف بھی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -