ملتان کاجلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا ، ذاتی غم بھلا کر عوام کیلئے نکل رہی ہوں،مریم نواز

 ملتان کاجلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا ، ذاتی غم بھلا کر عوام کیلئے نکل ...
 ملتان کاجلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا ، ذاتی غم بھلا کر عوام کیلئے نکل رہی ہوں،مریم نواز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ گرفتاریوں سے تحریک نہیں رکے گی، حکومت خوف کاشکار ہے، ملتان کاجلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا ہے،ذاتی غم چھوڑ کر گھر سے نکل رہی ہوں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ اپنا ذاتی دکھ چھوڑ کر ملتان جلسے کیلئے نکل رہی ہوں، قوم کے جو غم ہیں اس میں شریک ہونے جا رہی ہوں،میرے والد اور فیملی یہاں نہیں ہیں،جس طرح انہوں نے غنڈہ گردی کامظاہرہ کیاہے،جیسے انہوںنے تشدد اورظلم کیاہے وہ مجھے کھینچ کر لا رہا ہے،انہوں نے ملتان شہر کو اکھاڑہ بنا کررکھ دیا ہے، کنٹینران کے خوف کی عکاسی کرتا ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ جلسہ سٹیڈیم میں ہویا باہر ہو کر رہے گا،ملتان کے شہری باہر آئیں اس کے خلاف احتجاجی ریکارڈ کرائیں، اس حکومت کو آخری دھکالگائیں گے،جب ملک پر مشکل آئی تو قوم کی بیٹیاں آصفہ اور مریم باہر نکلی ہیں ، کنٹینرز ان کے خوف کی عکاسی کرتے ہیں،

کل ملتان میں ہزاروں کی تعدادمیں پولیس تعینات تھی کسی نے ماسک نہیں پہنے تھے،کیا سارے ایس او پیز اپوزیشن کیلئے ہیں،کوویڈ19 چلا جائے گا،کوویڈ18 کونکالنا ضروری ہے،مجھے گرفتار بھی کیاگیا تو کوئی مسئلہ نہیں ، مریم نواز دو بار پہلے بھی بے گناہ جیل کاٹ کر آچکی ہے، اگر گرفتار بھی ہو جاتے ہیں تو اس تحریک کو عوام چلائیں گے،ملتان کے جلسے کی وارمنگ اپ لاہور جلسے کیلئے ہورہی ہے،انشااللہ یہ حکومت گھر ضرورجائے گی،انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کوپتہ ہے فون ٹیپ کئے جاتے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -