ثناءخان اور ان کے شوہر نے آیت الکرسی کیوں پڑھی؟ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ثناءخان اور ان کے شوہر نے آیت الکرسی کیوں پڑھی؟ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ثناءخان اور ان کے شوہر نے آیت الکرسی کیوں پڑھی؟ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سورس:   Instagram/sanakhaan21

  

ممبئی (ویب ڈیسک) حال ہی میں ر شتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان اور ان کے شوہر نے ایک دوسرے کو بری نظر سے بچانے کے لیے آیت الکرسی کا ورد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثناءخان نے میاں بیوی کے حسین رشتے کو بیان کرتی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ اور ان کے شوہر مفتی انس ایک دوسرے کو نظرِ بد سے محفوظ رکھنے کے لیے آیت الکرسی کا ورد کر رہے ہیں۔

ثناءخان نے انسٹاگرام پر اس خوبصورت ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آیت الکرسی کا ورد جو عرش تک جاتا ہے۔‘

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’خود کو اور اپنے پیاروں کو نظرِ بد سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر نماز کے بعد اور گھر سے باہر جانے سے پہلے آیت الکرسی لازمی پڑھیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جب آپ کام پر جارہے ہوں تو اپنی شریک حیات کے ساتھ ملکر آیت الکرسی کی تلاوت لازمی کریں۔‘

ثناءخان کی محبت بھری پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی انس نے کمنٹ سیکشن میں دل والے ایموجیز بنائے۔

شوہر کے ردعمل کا جواب دیتے ہوئے ثناءخان نے انہیں اپنی زندگی قرار دیا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان نے گزشتہ دنوں ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔

اس موقع پر ثناءخان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّٰہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔‘

بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں گی۔

ثناءخان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے سال 2012ءکے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے انہیں شہرت ملی تھی۔

ثناءخان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبےٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -