بابراعظم کیخلاف اندراج مقدمہ، حامیزہ مختار نے بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خاتون حامیزہ مختار نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج لاہور نعمان محمد نعیم نے مقدمے کی درخواست پر ایس ایچ او نصیر آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حامیزہ مختار نے بابراعظم پر ناجائز تعلقات کا الزام عائد کیا تھا اور اب اندراج مقدمہ کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا ہے جبکہ ایک اور درخواست ہراساں کرنے کے الزام میں بابراعظم کے فیملی اراکین کیخلاف بھی دائر کی ہے جس پر ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا خان نے ہراساں کرنے کی درخواست پر بھی جواب طلب کر لیا، عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ایس پی کمپلینٹ سے 5 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔
حامزہ مختیار نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ، ہراساں کرنے سے روکنے اور ہرجانے کی درخواستیں دائر کیں جن میں بابراعظم، محمد اعظم، فیصل اعظم، کامل اعظم اور محمد نوید کو فریق بنایا گیا ہے اور تھانہ نصیر آباد پولیس کو بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
خاتون نے موقف اختیار کیا کہ سی سی پی او لاہور کو بابر اعظم کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن عملدرآمد نہیں ہوا، بابر اعظم کے فیملی اراکین مجھے ہراساں کر رہے ہیں، عدالت انہیں مجھے ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔