این آر او کااختیار آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں ،شاہدخاقان عباسی 

این آر او کااختیار آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں ،شاہدخاقان عباسی 
این آر او کااختیار آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں ،شاہدخاقان عباسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ این آر او کااختیار آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں ،مجھے کوئی این آر او نہیں چاہئے ،وزیراعظم ان سے پوچھیں جن کو انہوں نے این آر او دیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج ہماراسرکلر ڈیبٹ ایک ہزار ارب سے بڑھ چکا ہے، آج ملک کو ضرورت ہے،ڈھائی سال میں کوئی ایل این جی ٹرمینل نہیں لگ سکا،پاکستان کے انرجی مسائل کاحل اضافی گیس میں ہے،انہوں نے کہاکہ پاور سیکٹر سرکلرڈیبٹ2018 میں 1050 ارب تھا،ہم سستے ترین بجلی پلانٹ لگا کر گئے تھے،گیس کی قیمت 2 سے 3 گنابڑھی ہے، حکومت کیوں اضافی گیس لانے سے قاصر ہے،گیس سرکلر ڈیبٹ1000 ارب سے بڑھ چکا ہے ، انرجی مسائل صرف ایل این جی سے ہی حل ہوں گے،
لیگی رہنما نے کہاکہ این آر او کااختیار آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں ،وزیراعظم ان سے پوچھیں جن کو انہوں نے این آر او دیا، میرے مقدمات کی سماعت کے دوران کیمرے لگائے جائیں ۔