سندھ ہائیکورٹ، کے پی ٹی ملازمین کی برطرفی کیخلاف درخواستیں منظور ،برطرفی کانوٹس کالعدم قرار

سندھ ہائیکورٹ، کے پی ٹی ملازمین کی برطرفی کیخلاف درخواستیں منظور ،برطرفی ...
سندھ ہائیکورٹ، کے پی ٹی ملازمین کی برطرفی کیخلاف درخواستیں منظور ،برطرفی کانوٹس کالعدم قرار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے کے پی ٹی کے ملازمین کی برطرفی کیخلاف درخواستیں منظور کرلیں اور حکومت کا برطرفی کانوٹس کالعدم قراردیدیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کے پی ٹی میں سابق وزیر بابرغوری کے دور میں غیرقانونی بھرتیوںکے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے 1200 ملازمین کی برطرفی کانوٹس کالعدم قراردیدیا،عدالت نے ملازمین کوبرطرف کرنے کاحکم غیرقانونی قراردیتے ہوئے ملازمین کی برطرفی کیخلاف درخواست منظور کرلی ۔واضح رہے کہ جون 2012 سے مارچ2013 کے دوران 1200 ملازمین کو بھرتی کیاگیاتھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -