ضلعی انتظامیہ ا ورپنجاب پولیس کاطریقہ کار سمجھ سے باہر ہے،فواد چودھری 

ضلعی انتظامیہ ا ورپنجاب پولیس کاطریقہ کار سمجھ سے باہر ہے،فواد چودھری 
ضلعی انتظامیہ ا ورپنجاب پولیس کاطریقہ کار سمجھ سے باہر ہے،فواد چودھری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ ا ورپنجاب پولیس کاطریقہ کار سمجھ سے باہر ہے،پچھلے جلسے نہیں روکے تو ملتان کا بھی ہونے دیتے ،ڈالنا ہے تواپوزیشن کی ساری قیادت کو جیل میں ڈالیں ۔

وفاقی وزیر فوادچودھری نے نجی ٹی وی سما کو انٹرویو میں کہاہے کہ جلسہ ہونے دینا ہے یا نہیں ،کوئی ایک فیصلہ کرلیں ،ملتان جلسے پر حکمت عملی ہے کیا اور بنا کون رہا ہے؟،ان کاکہناتھاکہ فضل الرحمان کو مقدمات نظرآرہے ہیں ،اپوزیشن تواشتعال انگیزی کرے گی وہ تصادم چاہتے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ جلسوں کی اجازت دینے میں مشکل یہی ہے کہ کورونا کاخطرہ ہے،عوام کو وبا سے خطرہ ہے اور اپوزیشن کی حکمت عملی سے بھی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -