ٹک ٹاک بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کی اپنی بندوق چل گئی اور پھر۔۔۔افسوسناک خبر آ گئی

ٹک ٹاک بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کی اپنی بندوق چل گئی اور پھر۔۔۔افسوسناک خبر ...
ٹک ٹاک بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کی اپنی بندوق چل گئی اور پھر۔۔۔افسوسناک خبر آ گئی

  

کراچی (ویب ڈیسک) ٹک ٹک بنانے کے دوران گلشن معمار میں سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی پستول کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

سیکیورٹی گارڈ کے دوست کے مطابق مقتول اسلحہ سینے پر تان کر ویڈیو بنوا رہا تھا کہ اس دوران گولی چل پڑی۔ لاش کو ضروری کارروائی کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت غلام شبیر کے نام سے کی گئی ہے۔

سیکیورٹی گارڈ فلور مل کے اندر فرائض انجام دے رہا تھا۔ واقعہ کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں غلام شبیر کو رائفل سینے پر رکھ کر گولی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ویڈیو بنانے والے سیکیورٹی گارڈ کو بھی حراست میں لے لیا۔ زیر حراست گارڈ کے مطابق جس اسلحہ سے فائر کیا گیا وہ چلتا نہیں تھا، مگر ویڈیو بناتے ہوئے اسلحہ اچانک چل گیا۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -