اثاثہ جات کیس : خورشید شاہ سمیت دیگرملزموں پر فردجرم عائد 

اثاثہ جات کیس : خورشید شاہ سمیت دیگرملزموں پر فردجرم عائد 
اثاثہ جات کیس : خورشید شاہ سمیت دیگرملزموں پر فردجرم عائد 

  

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ سمیت دیگرملزموں پر فردجرم عائد کردی، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور دیگر کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فرد جرم عائدکردی گئی،عدالت نے صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی،خورشید شا ہ اورصوبائی وزیر اویس شاہ سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا،احتساب عدالت کے جج جسٹس فرید انورقاضی نے فردجرم عائد کی،احتساب عدالت نے نیب ریفرنس پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -سکھر -