بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شارجہ میں تعزیتی اجلاس

بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شارجہ میں تعزیتی اجلاس
بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شارجہ میں تعزیتی اجلاس

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی والدہ ماجدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے شارجہ میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے چیئرمین محمد غوث قادری نے کیا۔

تعزیتی اجلاس میں خواجہ عبدالوحید پال، عرفان اقبال طور ، سہیل عامر گھمن، چودھری شاہد بشیر، شہزاد بٹ، جان قادر، حاجی محمد یٰسین، چودھری خالد بشیر، حاجی جمیل اسحق، ملک شہزاد یونس، حاجی محمد یونس اور دیگر لیگی کارکنان نے شرکت کی۔ تعزیتی اجلاس میں مرحومہ بیگم شمیم اختر کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

تعزیتی اجلاس میں شامل لیگی کارکنوں نے کہا کہ ہم دکھ اور غم کے اس وقت میں اپنے قائدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شرکائے تعزیتی اجلاس نے اپنے قائدین محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کو تعزیتی پیغامات بھی بھجوائے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -