مولانا فضل الرحمن جلسہ گاہ پہنچ گئے، مریم او ر آصفہ کے قافلے سٹیڈیم کی طرف گامزن

مولانا فضل الرحمن جلسہ گاہ پہنچ گئے، مریم او ر آصفہ کے قافلے سٹیڈیم کی طرف ...
مولانا فضل الرحمن جلسہ گاہ پہنچ گئے، مریم او ر آصفہ کے قافلے سٹیڈیم کی طرف گامزن

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جلسہ گاہ پہنچ گئے، جبکہ مریم نوازشریف ریلی کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر پہنچ چکی ہیں تاہم آصفہ بھٹو کا قافلہ منزل کی جانب گامزن ہے اور وہ خصوصی ٹرک پر سوار ہیں جہاں سے انہوں نے سٹیج سے کارکنان کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیا جبکہ کارکنوں کو ماسک لگانے کی بھی یدایت کی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچ گئے اور کنٹینر پر موجود ہیں، ان کے ہمراہ محمود خان اچکزئی بھی موجود ہیں ۔

ادھرمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا قافلے بھی گھنٹہ گھر چوک پہنچ گیا ہے،مریم نواز ملتان میں داخل ہوئیں توشیرشاہ انٹرچینج پر لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں نے مریم نواز کااستقبال کیااور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ادھر سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ریلی جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہے، یوسف رضا گیلانی نے آصفہ بھٹو کی گاڑی خود چلائی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ ساتھیوں کےساتھ جلسہ گاہ جائیں گے، دیکھتے ہیں کہاں رکاوٹیں ہیں ،جب تک جلسہ نہیں ہوجاتا ہم نہیں جائیں گے،انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے وہ ہمیں گرفتار کریں ہم انہیں گرفتار کرلیںگے،کنٹینرزہٹانے سے متعلق عدالتی فیصلہ حقائق کے مطابق ہے، رضاکاراپنا کرداربھرپور طریقے سے اداکررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمیں کوئی مارے گاتوخاموش نہیں بیٹھیں گے، وہ ہمیں بندوق سے ماریں گے تو ہم انہیں ڈنڈے سے ماریں گے،آصفہ بھٹو کو خوش آمدیدکہتے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -