میراڈونا کے دماغ کی شریان میں سٹنٹ ڈالنے والے ڈاکٹر کے گھر چھاپہ مگر کیوں؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

میراڈونا کے دماغ کی شریان میں سٹنٹ ڈالنے والے ڈاکٹر کے گھر چھاپہ مگر کیوں؟ ...
میراڈونا کے دماغ کی شریان میں سٹنٹ ڈالنے والے ڈاکٹر کے گھر چھاپہ مگر کیوں؟ ناقابل یقین خبر آ گئی
سورس:   Twitter

  

بیونس آئرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) دل کے دورے کے باعث اچانک اپنے مداحوں کو ہمیشہ کیلئے سوگوار چھوڑ جانے والے لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کے سرجن کے خلاف چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن حکومت نے 60 سالہ عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت غفلت کے نتیجے کے باعث ہونے کے شبہ میں تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں دو ہفتے قبل لیجنڈ فٹ بالر کے دماغ کی شریان میں سٹنٹ ڈالنے والے سرجن لیﺅپولڈو لوک سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

ارجنٹائن کی پراسیکیوشن محکمے کے مطابق سرجن لیﺅپولڈو لوک کی رہائش گاہ اور کلینک کی تلاشی لی گئی ہے۔ تفتیش کے دوران ڈاکٹر لوک نے بتایا کہ میراڈونا کے دماغ کی ایک شریان میں خون جم گیا تھا جس کا آپریشن کرنا ضروری تھا۔

میراڈونا کے وکیل ماریاس مورلا کی جانب سے لیجنڈ فٹ بالر کی موت کی وجہ فوری طبی امداد کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت اور ایمبولینس کی تاخیر سے آمد کو قرار دیئے جانے پر ارجنٹائن نے 3 پراسیکیوٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی تھی۔

مزید :

کھیل -