آئی سی سی کے نئے چیئرمین نے پاک، بھارت مقابلوں کی حمایت کر دی

آئی سی سی کے نئے چیئرمین نے پاک، بھارت مقابلوں کی حمایت کر دی
آئی سی سی کے نئے چیئرمین نے پاک، بھارت مقابلوں کی حمایت کر دی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے چیئرمین گریگ بارکلے نے تسلسل کے ساتھ پاکستان اور بھارت کے باہمی مقابلوں کی حمایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گریگ بارکلے نے کہا کہ عالمی ایونٹس کا سلسلہ اور معیار برقراررکھنے کے حق میں ہوں لیکن ممبرملکوں کے درمیان باہمی سیریز کی اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کو بھی آپس میں تسلسل کے ساتھ کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں لیکن اس ضمن میں کوئی کردار ادا کرنا میری صوابدید نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس میں سیاسی اور زمینی حقائق کار فرما ہیں، آئی سی سی کے بھارت کے ساتھ تعلقات سرد گرم رہنے کے سوال پر بارکلے نے کہا کہ ہر کوئی ایک بڑے رکن کے طور پر بھارت کی اہمیت سے آگاہ ہے، ہم اس کو دیگر ممبرز کی طرح ہی سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کا خیال ہے کہ بھارتی کرکٹ آئی سی سی کی ضرورت ہے، اگر کوئی اختلافات ہیں تو مل بیٹھ کر ختم کیے جا سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -