حمل کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہونے والی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، ڈاکٹروں نے بچے کا ٹیسٹ کیا تو حیران کن انکشاف سامنے آگیا

حمل کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہونے والی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، ...
حمل کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہونے والی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، ڈاکٹروں نے بچے کا ٹیسٹ کیا تو حیران کن انکشاف سامنے آگیا

  

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدان حتمی طور پر یہ تو معلوم نہیں کر سکے تھے کہ آیا حاملہ خواتین کو کورونا وائرس لاحق ہو تو یہ ان کے پیٹ میں پرورش پاتے بچے کو منتقل ہو سکتا ہے۔ تاہم اب ماں سے بچے کو کورونا وائرس کے خلاف مزاحمت کرنے والی اینٹی باڈیز منتقل ہونے کا ثبوت ہاتھ آ گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ سنگاپور میں سے رپورٹ ہوا ہے جہاں ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کا ٹیسٹ کیا گیا تو حیران کن طور پر اس میں کورونا اینٹی باڈیز موجود تھیں۔ 

رپورٹ کے مطابق بچے کے جسم میں موجود اینٹی باڈیز ان افراد میں پائی جاتی ہیں جو کورونا میں مبتلا ہو کر صحت مند ہو جائیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کو رواں سال مارچ میں کورونا وائرس لاحق ہوا تھا۔ اس وقت خاتون حاملہ تھی۔ اس کے جسم میں اس موذی وبا ءکے خلاف مزاحمت کرنے والی اینٹی باڈیز پیدا ہو گئیں اور وہ صحت مند ہو گئی۔ یہی اینٹی باڈیز اس سے اس کے بچے کو بھی منتقل ہو گئیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -