’وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کو بھی بے وقوف بنایا‘ اسد خٹک نے اپنی سابقہ بیگم پر سنگین الزام لگادیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے اسے ’سکینڈل کوئین‘ اور ’ڈرامہ کوئین‘ قرار دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل کو بھی بے وقوف بنانے کا الزام عائد کر دیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اسد خٹک نے وینا ملک کو 50کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا ہے اور بچوں کی حوالگی کے لیے بھی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ اسد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بتایا کہ وینا ملک نے غیرقانونی طور پر بچوں کو پاکستان سمگل کیا۔ میں نے آج تک سب کچھ بچوں کی خاطر سہا لیکن اب وینا ملک کا شرمناک چہرہ دنیا کے سامنے لانے کا وقت آ گیا ہے۔
اس کے علاوہ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اسد خٹک نے بتایا کہ وینا ملک ڈرامہ کوئین ہے جس نے مولانا طارق جمیل کو بھی بے وقوف بنایا۔ اس نے طلاق کے دوران مجھے اغواءبھی کروایا تھا، مولانا طارق جمیل اوربلبلے کے اداکار نبیل ظفر اس بات کے گواہ ہیں۔ اس نے مجھے گن پوائنٹ پر ایک گھر میں بند رکھا۔ اس دوران وینا نے مولانا طارق جمیل سے بھی جھوٹ بولا اور انہیں بے وقوف بنایا۔“ اسد خٹک کا کہنا تھا کہ ”میں شادی کے دو ماہ بعد ہی زاہدہ عرف وینا ملک کو طلاق دینا چاہتا تھا، جب اس نے لندن میں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ میں نے مولانا طارق جمیل سے فون پر رابطہ کیا اور بتایا کہ میں اسے طلاق دینا چاہتا ہوں تو انہوں نے مجھے سمجھایا۔ انہوں نے کہا کہ تم نے شوبز کی ایک عورت کے ساتھ شادی کی ہے۔ اسے وقت دو۔ اللہ اسے ہدایت دے گا۔ “