پنجاب پولیس کا تھیلیسیما کے مریض بچوں کے لئے بہترین اقدام،سن کر آپ بھی خوش ہوجائیں

پنجاب پولیس کا تھیلیسیما کے مریض بچوں کے لئے بہترین اقدام،سن کر آپ بھی خوش ...
پنجاب پولیس کا تھیلیسیما کے مریض بچوں کے لئے بہترین اقدام،سن کر آپ بھی خوش ہوجائیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پولیس اورسندس فاؤنڈیشن میں خون کے عطیات کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئیے گئے۔آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق صوبے کی تمام پولیس لائنز، دفاتر، فیلڈ فارمیشنز اور یونٹس میں خون کے عطیات کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے جائیں گے۔ تھیلیسیما کے مریضوں کو خون کی مسلسل فراہمی کیلئے پولیس ملازمین کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس عوام کی جان وما ل کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کا حصہ ہونے کے ناطے سماجی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگا ہ ہے اور انسانیت کی خدمت کے ہر مشن میں پنجاب پولیس کے افسر و جوان اپنا کردار ادا کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

 انہوں نے مزیدکہاکہ تھیلیسیما سے متاثرہ بچوں کو خون کی فراہمی کیلئے پنجاب پولیس اور سندس فاؤنڈیشن میں مفاہمتی یاد داشت (ایم او یو) اسی درخشاں روایات کا تسلسل ہے جس کے تحت صوبے کی تمام پولیس لائنز، دفاتر، فیلڈ فارمیشنز، یونٹس اور سیف سٹی اتھارٹیز میں وقتا فوقتا بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے جائیں گے اور تھیلیسیمیا، ہیمو فیلیا سمیت خون کی دیگر بیماریوں کے شکار بچوں کیلئے مستقل بنیادوں پرخون کے عطیات دئیے جائیں گے۔تھیلیسیما سے متاثرہ بچوں کو خون کی مسلسل فراہمی جیسے کار خیر میں سندس فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ پولیس ملازمین کے کوائف کے ڈیٹا بیس کو سندس فاؤنڈیشن کے ساتھ شئیر کیا جائے گا تاکہ تمام ملازمین کا ریکارڈ ڈیجیٹل سافٹ وئیر میں محفوظ ہو اورایمرجنسی کے علاوہ روٹین میں بھی بوقت ضرورت ان سے خون حاصل کرکے متاثرہ بچوں کو لگایا جاسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تھیلیسمیاایک خطرناک مرض ہے جس کے باعث ہر برس لاکھوں شہری پاکستان میں موت کے اندھیروں میں چلے جاتے ہیں چنانچہ نوجوانوں کو شادی سے قبل سندس فاؤنڈیشن سے خون کے ٹیسٹوں کی فری سہولت سے استفادہ کرنا چاہئیے تاکہ آنے والی نسل کو ممکنہ بیماری سے محفوظ رکھا جاسکے۔

 سندس فاؤنڈیشن کے صدر یٰسین خان نے آئی جی پنجاب کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس کے ساتھ یہ ایم اویو سائن ہونے سے خون کی کمی کے شکار بچوں کے مشکلات کے ازالے میں خصوصی مدد حاصل ہوگی کیونکہ پولیس کے جوان اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -