کیا کورونا صرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ میاں افتخارحسین

کیا کورونا صرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ میاں افتخارحسین
کیا کورونا صرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ میاں افتخارحسین

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے جلسہ گاہ کو بند کرکے اچھا کیا ،آج پوراملتان جلسہ بن گیا ہے۔ان کا  کہنا تھا کہ کیا کورونا صرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے ہی پھیلتا ہے؟

میاں افتخار حسین نے پی ڈی ایم کے زیر اہتام گھنٹہ گھر چوک پرمنعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جب پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے جلسے کیے تو کیا اس میں کورونا نہیں تھا؟انہوں نے کہا کہ کیا کورونا صرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوام کو عمران کورونا سے نجات دلائیں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پی پی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حکومت نے تو کھانا اورکنٹینردینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ملتان کے جلسے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔انہوں نے شرکاء کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر حکومتی رکاوٹوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود یہاں جلسہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کا مطالبہ جنوبی صوبے کا قیام ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومی کے خاتمے کے لیے صوبہ بننا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب سے خاتون کو وزیر خارجہ بنایا اورجنوبی پنجاب ہی سے گورنر پنجاب بھی بنایا۔

سابق وزیراعظم کے صاحبزادے قاسم گیلانی جیل سے رہا ہو کر جلسہ گاہ پہنچے تو پی پی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عدلیہ نے انصاف کیا ہے اور قاسم گیلانی رہا ہو گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -