حکومت نے ایل پی جی مہنگی کردی

حکومت نے ایل پی جی مہنگی کردی
حکومت نے ایل پی جی مہنگی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے مہینے کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت ایک روپے 93 پیسے بڑھائی گئی ہے۔

اس اضافے کے بعد 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 22 روپے 88 پیسے مہنگا ہو کر ایک ہزار 553 روپے 22 پیسے کا ہوگیا ہے۔ 

مزید :

بزنس -