’حکومت نے آج کم ظرفی دکھائی‘ سابق اتحادی اختر مینگل برس پڑے

’حکومت نے آج کم ظرفی دکھائی‘ سابق اتحادی اختر مینگل برس پڑے
’حکومت نے آج کم ظرفی دکھائی‘ سابق اتحادی اختر مینگل برس پڑے
سورس:   Screen Grab

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ حکومت نے میدان میں جلسے کی اجازت نہ دے کر نا سمجھی، نا اہلی اورکم ظرفی کا مظاہرہ کیا۔

پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کی عزت وناموس کیلئے70سال سے جدوجہد کررہے ہیں۔ ووٹ کی عزت کیلئے لوگ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملتان کے گلی کوچوں اورچوراہوں پرحکومت کی مذمت ہورہی ہے، حکومت نے میدان میں جلسے کی اجازت نہ دے کرنا سمجھی، نا اہلی اورکم ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -