’اگر اس چور کی بیٹی نے عمران خان کی والدہ کے خلاف گھٹیا زبان بند نہ کی تو پھر یہ اور اس کا باپ خود کشی کے بھی قابل نہیں رہیں گے‘
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز نے وزیر اعظم کی والدہ کے خلاف غلط زبان استعمال کی تو پھر ان کے ساتھ ایسا ہوگا کہ یہ باپ بیٹی خود کشی کے بھی قابل نہیں رہیں گے۔
مریم نواز نے ملتان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ طعنہ دیا تھا کہ جب عمران خان کی والدہ کا انتقال ہوا تو وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے۔
مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ ’ اگر اس چور کی بیٹی چورنی مریم نواز نے اپنی گھٹیا زبان وزیراعظم کی والدہ یا کسی اور کی والدہ کے لئے بند نہ کی تو ہم بھی مجبور ہونگے اس کے گھٹیا کچھے چٹھے کھولنے کے لئے جس سے یہ خود اور اس کا باپ خودکشی کرنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے، جس سیاست کے ہم خلاف ہیں۔‘
اگر اس چور کی بیٹی چورنی مریم نواز نے اپنی گھٹیا زبان وزیراعظم کی والدہ یا کسی اور کی والدہ کے لئے بند نہ کی تو ہم بھی مجبور ہونگے اس کے گھٹیا کچھے چٹھے کھولنے کے لئے جس سے یہ خود اور اس کا باپ خودکشی کرنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے جس سیاست کے ہم خلاف ہیں!!
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) November 30, 2020