’کورونا بارے مریم کی تقریر سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے‘ فواد چوہدری نے ’مغرور‘ لیڈر شپ سےخدا کی پناہ مانگ لی

’کورونا بارے مریم کی تقریر سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے‘ فواد چوہدری نے ...
’کورونا بارے مریم کی تقریر سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے‘ فواد چوہدری نے ’مغرور‘ لیڈر شپ سےخدا کی پناہ مانگ لی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا کے بارے میں مریم نواز کی تقریر سن کر ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے۔

اپنے رد عمل میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تقریر میں جس طرح کورونا ایس او پیز کا مذاق اڑایا گیا اس سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے، ماسک نہ پہن کر وہ کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟

انہوں نے کہا ’ بد قسمتی ہے کہ ایسے غیر سنجیدہ اور مغرور لیڈر پاکستان کی قیادت کرنا چاہتے ہیں، خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے۔‘

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملتان میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا کورونا ہے جو اپوزیشن کے جلسے میں تو آتا ہے اور حکومت کے جلسوں میں نہیں آتا۔ یہ کورونا گیٹ پر آتا ہے اور دیکھتا ہے کہ اگر حکومت کا جلسہ ہے تو واپس چلا جاتا ہے لیکن اگر اپوزیشن کا جلسہ ہو تو اندر گھس جاتا ہے۔

مزید :

قومی -