’ اِس لڑکی میں دَم ہے‘ آصفہ کی پہلی ہی تقریر نے غریدہ کو گرویدہ بنالیا

’ اِس لڑکی میں دَم ہے‘ آصفہ کی پہلی ہی تقریر نے غریدہ کو گرویدہ بنالیا
’ اِس لڑکی میں دَم ہے‘ آصفہ کی پہلی ہی تقریر نے غریدہ کو گرویدہ بنالیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری میں دم ہے انہیں مستقل سیاست میں رکھنا چاہیے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری کی ملتان جلسے میں سیاسی انٹری پیپلزپارٹی کی اچھی حکمتِ عملی رہی۔ بیٹی ہونے کے ناطے آصفہ نے پی پی کارکنان کو بی بی کی زیادہ یاد دلائی، اچھی تقریر سے کارکنان کو نیا جوش بھی دیا، پی پی کو چاہیے آصفہ کو مسلسل مستقل سیاست میں رکھیں صرف متبادل کے طور پر نہیں کیونکہ اِس لڑکی میں دَم ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ اچھا رہا، مناسب کراؤڈ اکٹھا کرلیا۔ پی ڈی ایم جلسوں کی کامیابی کی روانی رکھے ہوئے ہے۔ ملتان کا کریڈٹ یوسف رضا گیلانی اور صاحبزادوں کے نام اور ملتان کا جلسہ آصفہ بھٹو زرداری کے نام رہا۔ آصفہ ملتان کی ہیرو رہیں۔ اب لوگ انہیں سیاست میں مزید دیکھنا چاہیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -