لنکا پریمئیر لیگ میں زبردست ٹاکرا، جافنا سٹالینز کی 66 رنز سے فتح، اس میں کون سے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟

لنکا پریمئیر لیگ میں زبردست ٹاکرا، جافنا سٹالینز کی 66 رنز سے فتح، اس میں کون ...
لنکا پریمئیر لیگ میں زبردست ٹاکرا، جافنا سٹالینز کی 66 رنز سے فتح، اس میں کون سے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟

  

ہمبنٹوٹا (ڈیلی پاکستان آن لائن) لنکا پریمئیر لیگ کے پیر کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں جافنا اسٹالینز نے دمبولاوائی کنگ کو 66 رنز سے شکست دے دی۔ جافنا اسٹالینز نے کپتان تھسارا پریرا کے برق رفتار 97 رنز کی بدولت 218 رنز بنائے تھے۔

پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں دمبولا وائی کنگ کی ٹیم شروع سے ہی لڑکھڑا گئی اور کوئی بھی کھلاڑی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکا جس کے باعث پوری ٹیم 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دمبولا وائی کنگ کی جانب سے سمت پٹیل نے 41 دسن شانکا نے 35 جبکہ انورعلی نے 21 رنز بنائے۔

جافنا اسٹالینز کی جانب سے پاکستانی فاسٹ باولر عثمان خان شنواری نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازین جافنا اسٹالینر نے کپتان تھسارا پریرا کے 44 گیندوں پر 97رنز سے تقویت پاتے ہوئے 218رنز کا ہدف تشکیل دیا۔ تھسارا پریرا کی اننگز میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے، جافنا اسٹالینز کی جانب سے شعیب ملک نے 24 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

مزید :

کھیل -