چینی وزیردفاع کی چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاسے ملاقات

چینی وزیردفاع کی چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاسے ملاقات
چینی وزیردفاع کی چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاسے ملاقات

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے چینی وزیر دفاع فیننگ ہی کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی و دفاعی روابط مزید مستحکم کرنے سے متعلق امور پر بات چیت بھی کی گئی ہے۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ مستقبل اور سلامتی کے نقطہ نظر کے لئے گہرے اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے لئے جاری کوششوں کے ساتھ دونوں اطراف نے آہنی بھائی چارے اوردوستی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ملاقات کے دوران اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

خیال رہے اس سے قبل چینی وزیردفاع نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ 

مزید :

قومی -دفاع وطن -