حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں اتنا اضافہ کردیا کہ چیخیں نکل جائیں

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں اتنا اضافہ کردیا کہ چیخیں نکل جائیں
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں اتنا اضافہ کردیا کہ چیخیں نکل جائیں
سورس:   Wikimedia Commons

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کردیا۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 100 روپے 69 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔ لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے پر برقرار رہے گا۔

حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4  میں روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 105 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -Breaking News -