معروف کالم نگار عبدالقادر حسن انتقال کر گئے

معروف کالم نگار عبدالقادر حسن انتقال کر گئے
معروف کالم نگار عبدالقادر حسن انتقال کر گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف کالم نگارعبدالقادرحسن رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف کالم نگارعبدالقادرحسن قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ یکم دسمبر صبح 9 بجے اللہ اکبر مسجد ڈیفنس فیز -1 مسجد چوک بالمقابل شیل پٹرول پمپ ادا کی جائے گی۔

عبدالقادرحسن کوہستان نمک کے ایک دور افتادہ گاؤں سے کم عمری میں لاہور چلے آئے۔ لاہور کےجامعہ اشرفیہ میں زیر تعلیم رہے،جہاں سے انہوں نے جید علماء سے فیض حاصل کیا۔ مولانا سید مودودی، علامہ داود غزنوی اور دنیائے صحافت میں حمید نظامی اور سید سبط حسن سے سیکھا۔نوائے وقت، لیل و نہار، روزنامہ جنگ اور روزنامہ ایکسپریس میں اپنا مقبول عام کالم لکھتے رہے۔

عبدالقادر حسن  روزنامہ امروز کے مدیر رہے، سچے اور کھرے عاشقِ رسول تھے اور حبِ رسول کا راستہ آخری دم تک نہ چھوڑا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -