بورس جانسن کے معاونین نے کورونا ویکسین کی کامیابی کےبعددیگرممالک سے اچھے تعلقات کی امید باندھ لی
ویسٹ لندن(سید سبطین علی) برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے معاونین کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین تیار کرنے کے بعد برطانیہ کے دوسرے ممالک سے تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے معاونین نے امید ظاہر کی ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین میں بڑی کامیابی کے بعد یونین ‘ اور بیرون ملک برطانیہ کے تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ برطانیہ یورپی دنیا میں تجارتی مقابلے کے لیے تیار ہے۔
ویسٹ منسٹر کے اندر موجود دیگر افراد کا خیال ہے کہ جی بی برانڈ کے استعمال سے عوام میں ویکسین پر اعتماد پیدا ہوگا۔
آکسفورڈ اورآسٹرا زینیکا ویکسین بنانے والوں نے کہا ہے کہ وہ اس دوا کے اصل نتائج پر کچھ سوالات اٹھنے کے بعد اس دوا کا اندازہ لگانے کے لئے ایک اضافی عالمی ٹرائل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سائنسدانوں نے نتائج کی مضبوطی کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ شاٹ 90 فیصد مؤثر ثابت ہوا تھا ۔