بچوں کو اغواء کرکے گھناؤنا کام کروانے والا ملزم گرفتار، تحقیقات میں ہولناک انکشاف

بچوں کو اغواء کرکے گھناؤنا کام کروانے والا ملزم گرفتار، تحقیقات میں ہولناک ...
بچوں کو اغواء کرکے گھناؤنا کام کروانے والا ملزم گرفتار، تحقیقات میں ہولناک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھکاری بنانے کے لئے کم سن بچوں کو اغوا کرنے والاملزم گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او ساندہ مسعود الرحمان کے مطابق ساندہ پولیس کو ون فائیو پربچے کے اغواء کی کال موصول ہوئی۔ جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اہل علاقہ کی مدد سے ملزم علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم علی نے بچے کو اس وقت اغوا کیا جب وہ گلی میں کھیل رہا تھا ۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے بچے کو بھیک منگوانے کی نیت سے اغواءکیا تھا۔ ملزم اس سے قبل بھی ایسی وارداتیں کرچکا ہے اور وہ خود بھی ایک سال سے لاہور کے مختلف علاقوں میں بھیک مانگ رہا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔