یورپ کا وہ علاقہ جہاں شراب پیش کرنے پر پابندی لگادی گئی

یورپ کا وہ علاقہ جہاں شراب پیش کرنے پر پابندی لگادی گئی
یورپ کا وہ علاقہ جہاں شراب پیش کرنے پر پابندی لگادی گئی
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) ویلز میں نئی پابندیوں کا اعلان کردیا گیا۔ ویلز کے پب، بارز ، ریستوراں اور کیفے شراب نہیں پیش کرسکیں گے اور جمعہ سے  6 بجے تک بند ہوجائیں گے۔ 

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے ویلز میں تشویش پائی جاتی ہے۔ کرسمس سے قبل عوام کی زندگیوں کو مزید محفوظ کرنے کے لئے ویلز میں سخت پابندیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ 

ویلز کے پب ، بارز ، ریستوراں اور کیفے شراب نہیں پیش کرسکیں گے اور جمعہ سے شام 6 بجے تک بند ہوجایا کریں گے۔ اس کے علاوہ ان ڈور تفریحی مقامات، سینما گھروں ، عجائب گھروں اور گیلریوں کو بھی جمعہ سے بند کرنا ہوگا۔  نئی پابندیوں کے تحت لوگوں کو غیر ضروری سفر، میل جول اور تقریبات سے منع کیا گیا ہے۔