سابق وزیر چوہدری مطلوب انقلابی کا انتقال، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا اظہار افسوس
لیڈز (راجہ ارشد کشمیری) پیپلزپارٹی رہنماؤں اور برطانیہ میں سماجی شخصیات نے سابق وزیر چوہدری مطلوب انقلابی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر مطلوب انقلابی جو ایک حادثہ پیش آنے کے باعث شدید زخمی اور راولپنڈی سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھے گزشتہ رات اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، عارف مغل ایڈووکیٹ، چودھری صابر اقبال، محبوب لطیف، چوہدری شبیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک رہنما اسد نواز نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مطلوب انقلابی آزاد کشمیر کا اہم سرمایہ تھے، بطورممبر کشمیر کونسل اور وزیر کالجز اینڈ آئی ٹی انہوں نے مثالی کام کرائے، آج ان کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار ہے ۔ ہم ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔