گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کے قتل کا ڈراپ سین، سالا ہی قاتل نکلا

گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کے قتل کا ڈراپ سین، سالا ہی قاتل نکلا
گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کے قتل کا ڈراپ سین، سالا ہی قاتل نکلا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کو چند روز قبل بادامی باغ کے علاقہ میں قتل کردیا گیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کیں تو مقتول کا برادر نسبتی ہی قاتل نکلا۔

پولیس کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی مقتول عبدالوحید کا اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔ جس پر گرفتار ملزم دین عباس نے اپنے دوست ارسلان رضا کے ساتھ مل کر عبدالوحید کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

ملزم دین عباس اور ارسلان رضا قتل کی سنگین واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ پولیس نے ایک ہفتہ کے اندر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موبائل فون ٹریکنگ کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

مزید :

تفریح -علاقائی -پنجاب -لاہور -