شاہدآفریدی کا جادو نہ چل سکا،گال گلیڈی ایٹر زکو مسلسل تیسری شکست کاسامنا

شاہدآفریدی کا جادو نہ چل سکا،گال گلیڈی ایٹر زکو مسلسل تیسری شکست کاسامنا
شاہدآفریدی کا جادو نہ چل سکا،گال گلیڈی ایٹر زکو مسلسل تیسری شکست کاسامنا

  

ہمبنٹوٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن)لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کینڈی ٹسکرزنے گال گلیڈی ایٹرکو25رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹر کو مسلسل تیسری بار شکست کا سامنا ہے، تیسرے میچ میں کینڈی ٹسکرزنے گلیڈی ایٹر کو 25رنز سے شکست سے دوچار کیا۔ کینڈی ٹسکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے تھے،کینڈی ٹسکرز کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35گیندوں پر 51جبکہ کوسل مینڈس نے 30گیندوں پر 49بنائے ،گال گلیڈی ایٹر کی جانب سے محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا۔

196رنز کے ہدف کے تعاقب گال گلیڈی ایٹرز171رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دنوشکا گونگھلکانے سب سے زیادہ 82رنز بنائے۔ اس میچ میں شاہد آفریدی کا جادو بھی نہ چل سکا اور پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ 

خیال رہے کہ سری لنکا میں اس وقت لنکا پریمئر لیگ ہورہی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ 

مزید :

کھیل -