"چچا کوفوتگی پرافسوس کےلیے15دن کا پرول چاہیے اورمیڈم جلسہ کرنےنکل گئیں"شہبازگل کا مریم نوازپر طنز

"چچا کوفوتگی پرافسوس کےلیے15دن کا پرول چاہیے اورمیڈم جلسہ کرنےنکل ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے  معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ چچا کو فوتگی پر افسوس کےلیے 15 دن کا پرول چاہیے اور میڈم جلسے کرنے نکل گئیں۔

ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے ملتان میں جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر نے ہمیشہ کی طرح عادتاً ایک اور جھوٹ بول دیا۔  ان کا کہنا تھا کہ مریم تواتر سے بلا ناغہ جھوٹ بولتی ہیں اور بغیر کسی شرمندگی کے جھوٹ بولتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں پر سیاست اور لاشوں کو آپ لوگ ہمدردیاں کے لئیے بیچتے ہیں۔ چچا کو فوتگی پر افسوس لینے کے لئے 15 دن کا پیرول چاہئیے اور میڈیم جلسے کرنے نکل گئیں۔انہوں نے عمران خان کی والدہ کے جنازے میں شرکت کی تصویریں بھی شیئر کیں۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ روز جمہوریت کا درس دینے والے اور لنڈے کے لبریز آج خاندانی بادشاہت اور موروثی سیاست کی شان میں قصیدہ گوئی کر رہے ہیں۔انسانی تاریخ کے سب سے برے ظالمانہ اور توہین آمیز نظام کی تعریف میں مصروف کچھ لوگ کیا دانشور اور تجزیہ نگار کہلانے کے قابل ہیں؟

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -