ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 تھوڑے دن صبر سے کام لیں، مالی طور پر حالات ابھی کمزور ہی چلیں گے۔ عطارد جب زائچے میں آئے گا تو صورتحال بدلے گی۔ آج جو مل رہا ہے فی الحال اس کا صبر شکر ادا کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 کل تک جو پریشانی تنگ کر رہی تھی۔ آج وہ بھاگ جائے گی، اس لئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج دوپہر تک ایک خوشی کی خبر بھی ملے گی بند سلسلہ بھی چل پڑنے کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 روزگار کا خانہ بڑی شاندار پوزیشن پر ہے آپ کی مناسب پلاننگ اور محنت آپ کی متام مالی مشکلات کو ختم کر دے گی۔ آج ویسے کسی جانب سے رقم ہاتھ آنے کی امید بھی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 جو لوگ نوکری کی تلاش میں ان کے لئے آج خوشخبری ہے اور رکاوٹیں دینے والا ستارہ بھی آج زائچے میں نکل رہا ہے۔ جس کے بعد آپ بحکم اللہ بے حد آسانیاں محسوس کریں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 روزگار کا خانہ مسلسل بہتری کو ظاہر کر رہا ہے جو لوگ فضول کے کاموں کو چھوڑ کر صرف اس طرف توجہ دیں گے وہ بہت بڑی کامیابی حاصل کرنے کی پوزیشن میں آ جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 کچھ بھی نہیں کر رہے آپ اپنی بندش کے خاتمے کے لئے اور صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔ اس لئے آپ کو چاہئے کہ روزانہ سورة بقرہ ایک مرتبہ ضرور پڑھیں اور نظر بھی اتاریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ صدقہ دیں بلا وجہ کی رکاوٹوں کا سامنا ہے اس وقت بار بار مشکلات پیش آ رہی ہیں روز مرہ کے کاموں میں بھی آپ کی زبان پر ہر وقت ذکر الٰہی ہونا اب ضروری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 صورتحال کافی آزمائشی چل رہی ہیں آپ کو ان تمام حالات پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے جس کا تعلق آپ کی ذاتی زندگی سے ہے۔ آج صرف ضروری کاموں پر توجہ دیں اور انتظار کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 ایک وقت میں دو جگہ پر کام کرنے کی پیشکش ملتی نظر آتی ہے صورتحال اچھی ہے آپ کے حق میں ہے اور بس یہ مشورہ ہے کہ ہر کام کو سکون کے ساتھ کریں۔ جلد بازی کام خراب کرے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آپ ان کاموں میں ہاتھ ڈالتے ہیں جن سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس طرح تو ایک اچھے وقت کو ضائع کر رہے ہیں۔ آج جو معاملات اور پیشکش سامنے آئے اس پر غور ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 کاروباری حالات اچھے ہوں گے سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہے اور جو لوگ نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں ان شاءاللہ ان کو اپنے رب کی جانب سے آسانیاں ہی ملیں گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 صورتحال آج اپٓکے حق میں زیادہ مناسب نہیں ہے۔ آپ کو ہر معاملے میں بہت سنبھل کر چلنا ہوگا خاص طور پر آج ان تمام کاموں سے دور رہیں جن کا تعلق قانون کے کسی بھی معاملے سے ہو۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -