پاکستانی سیاست کو کر پشن سے پاک کر کے ہی جمہوریت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے: عنازہ احسان
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)گور نر پنجاب کی ایڈوائزر عنازہ احسان نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کو کر پشن سے پاک کر کے ہی جمہوریت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے، بلاشفاف اور بلاتفر یق احتساب پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے لازم ہوچکا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیکر وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کر دیا ہے وہ جو کہتے ہیں وہ کر کے بھی دکھاتے ہیں انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا بھی مکمل خاتمہ ہوگا او ر پاکستان کامیابیوں سے آگے بڑ ھے گا ۔
گور نر ہاوس میں اپنے دفتر میں اوورسیز پاکستانیوں سمیت دیگر وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں گور نر پنجاب کی ایڈوائزرعنازہ احسان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان مکمل ایمانداری کے ساتھ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے اپنی ٹیم کیساتھ ملکر کام کر رہے ہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ ساتھ معاشی میدان میں پاکستان کامیاب ہورہا ہے جب پاکستان معاشی میدان میں کامیاب ہوگا تو یقینی طور پر عوام کو در پیش مسائل کو حل کر نے بھی بھر پور مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت جب اقتدار میں آئی تو پاکستان کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں مگر حکومت نے اپنی کامیاب حکمت عملی سے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا اور آج پاکستان کی معاشی ترقی کو تمام عالمی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں اورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینا بھی موجود حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے موجودہ حکومت جو اقدامات کر رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی اور مثال نہیں ملتی آج باتیں نہیں ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے عملی کام ہو رہا ہے ۔