ملکی مسائل کا واحد حل شفاف اور فوری الیکشن ہیں ، شاہد خاقان عباسی

ملکی مسائل کا واحد حل شفاف اور فوری الیکشن ہیں ، شاہد خاقان عباسی
ملکی مسائل کا واحد حل شفاف اور فوری الیکشن ہیں ، شاہد خاقان عباسی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماا ور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ، ملکی مسائل کا واحد حل شفاف اور فوری الیکشن ہیں ۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت تیس سے زیادہ کمیشن بنا چکی ہے مگر کوئی رپورٹ سامنے نہیں آتی ، حکومت نے جس چیز پر پردہ ڈالنا ہو اس پر کمیشن بنا دیتی ہے ۔  

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  حکومتی چوری پرپردہ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے،  3 سال ہوگئےقرضہ کمیشن کی رپورٹ سامنےنہیں آئی، شوگرکمیشن بناتوچینی 53 روپےکلوتھی،آج 150 پرپہنچ گئی، عوام پریشان ہیں،روزبروزمہنگائی میں اضافہ ہورہاہے، آئی ایم ایف معاہدےسےمہنگائی کانیاسیلاب آئےگا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ  حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی، ملکی مسائل کاحل شفاف اورفوری انتخابات ہیں،   ہم نے 5سال کسی کوسیاسی انتقام کانشانہ نہیں بنایا۔

مزید :

قومی -