احسن اقبال نے "طبلِ جنگ" بجا دیا، چیئرمین اور ڈی جی نیب کے نام ای سی ایل میں ڈلوانے کی درخواست دینے کا اعلان

احسن اقبال نے "طبلِ جنگ" بجا دیا، چیئرمین اور ڈی جی نیب کے نام ای سی ایل میں ...
احسن اقبال نے

  

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ میں آئندہ پیشی پر چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست کروں گا۔سرکاری دفاتر میں افسران کوئی فیصلہ کرنے کو تیار نہیں ، سرمایہ کار پاکستان میں پیسہ لگانے کو تیار نہیں ، جھوٹے کیسز  بنانے پر قوم ان کا احتساب کرے گی ۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت  ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام ہو چکی  ہے ، برآمدات میں  میں اضافے  پر بھی انہیں ناکامی کا سامنا ہے ،اپنی نالائقیوں ، نا اہلی اور ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے انہوں نے قرض لیا، آج معیشت کے ساتھ سی پیک کا بھی ستیاناس ہو چکا ہے ، گزشتہ تین سال میں سی پیک پر ایک پیسہ بھی نہیں لگایا گیا ،  سی پیک کا مغربی روٹ تین سال کی تاخیر کا شکار  ہے ۔

رہنما مسلم لیگ ن  نے کہا کہ گوادر سی پیک کا گیٹ وے ہے مگر آج گوادر کے عوام بھی  احتجاج کر رہے ہیں ، عوام کے کان ایک ہی تقریر سن سن کر پک چکے ہیں ،حکومت کی تباہ کاریوں کا جواب کون دے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -