کراچی پولیس نے جھگیوں میں لگنے والی آگ کی گتھی سلجھا لی ، گرفتار ملزم کا امداد کیلئے جان بوجھ کر آگ لگانے کا اعتراف
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی پولیس نے تین ہٹی جھگیوں میں لگنے والی آگ کی گتھی سلجھا لی ، گرفتار ملزم نے امداد کیلئے جان بوجھ کر آگ لگانے کا اعتراف کرلیا۔
کراچی پولیس نے تین ہٹی جھگیوں میں لگنے والی پراسرار آگ کے واقعات میں سے ایک کی گتھی سلجھانے کا دعویٰ کر دیا ، پولیس کے مطابق 20 نومبر کو تین ہٹی میں جھگیوں میں آگ ملزمان نے امداد کیلئے لگائی، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے 3 ساتھی فرار ہیں ،جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ امداد حاصل کرنےکے لیے جھگیاں جلائی تھیں، واقعے کا مقدمہ سپر مارکیٹ تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی آتشزدگی کے بعد جھگیوں کے رہائشیوں کو امداد ملی تھی۔