صوبائی وزیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان رائے تیمور علی بھٹی کا ایکسپو دبئی میں پاکستانی پویلین کا دورہ

صوبائی وزیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان رائے تیمور علی بھٹی کا ایکسپو دبئی ...
صوبائی وزیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان رائے تیمور علی بھٹی کا ایکسپو دبئی میں پاکستانی پویلین کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) محکمہ سپورٹس پنجاب کی جانب سے سپورٹس انڈسٹری کے پوٹینشل پر پینل ڈسکشن میں سوشل میڈیا ہیڈ پی ٹی آئی ضلع چکوال محمد ثقلین مہرو، تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کےسینئر رہنما  سردار عاشق نوازاور  صوبائی وزیر نے رائے تیمور علی بھٹی نے  شرکت کی۔

صوبائی وزیر رائے تیمور علی بھٹی نے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور کھیلوں کے مربوط نظام کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ کھیلوں کے فروغ کے لیے کئی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کروانے سے متعلق آگاہ کیا۔
 صوبائی وزیر برائے کھیل رائے تیمور علی خان نے  ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستانی پویلین کا دورہ بھی  کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی پویلین میں تاریخ، پاکستان میں موجود قدرتی خوبصورت مناظر اور مذہبی ہم آہنگی کو جس خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔