بنگلہ دیش کے خلاف کمال بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے مین آف دی میچ عابد علی کیا سوچ کر میدان میں اتر ے تھے ؟ بتا دیا 

 بنگلہ دیش کے خلاف کمال بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے مین آف دی میچ عابد علی کیا ...
 بنگلہ دیش کے خلاف کمال بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے مین آف دی میچ عابد علی کیا سوچ کر میدان میں اتر ے تھے ؟ بتا دیا 

  

چٹا گانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی جس میں سے اہم کر دار عابد علی نے بہترین بلے بازی کر کے ادا کیاا ور وہ مین آف دی میچ قرار پائے ۔

تفصیلات کے مطابق عابد علی نے میچ کی پہلی اننگ میں 133 اور دوسری اننگ میں 91 رنز کی شاندار اننگ کھیل کو ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا ۔ میچ جیتنے کے بعد عابد علی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شفیق ڈیبیو کر رہے ہیں ، ہم نے کریز پر قدم جمائے رکھنے کی بھر پور کوشش کی ، ناقص گیند وں کا انتظار کیا اور اس طرح سکور کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی، میری ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی رہی اور اسی ذہنیت کے ساتھ یہاں بھی کھیل پیش کیا ۔

ان کا کہناتھا کہ عبداللہ شفیق نے بہت ہی شاندار بیٹنگ کی ، میں اسے زیادہ کریڈٹ دینا چاہوں گا ، وہ وکٹ پر بہت ہی بہترین تھا اور میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں ، مجھے دوسری اننگز میں 91 رنز پر آوٹ ہونے کا افسوس ہے لیکن مجھے خوشی بھی ہے ہمیں کامیابی ملی ۔

مزید :

کھیل -