جمعیت اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام اساتذہ تنظیمات کا مشترکہ اجلاس ،  تمام  تنظیموں کا مشترکہ جدوجہد کا عزم 

جمعیت اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام اساتذہ تنظیمات کا مشترکہ اجلاس ،  تمام  ...
جمعیت اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام اساتذہ تنظیمات کا مشترکہ اجلاس ،  تمام  تنظیموں کا مشترکہ جدوجہد کا عزم 

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)جمعیت اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر حافظ عتیق اللہ عمر کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا، جس میں اساتذہ اکرام کی دیگر تنظیموں کے عہدیداروں ،کاشف شہزاد چوہدری مرکزی جنرل سیکرٹری ٹیچرز یونین پنجاب ،خلیل الرحمن جنرل سیکرٹری  ایس ایس ٹی ٹیچرایسوسی ایشن  ،ثناءالرحمان بھٹہ رابط سیکرٹری  جمعیت اساتذہ پاکستان ،احسان اللہ قمر صدر لاہور جعمیت اساتذہ پاکستان، رانا لیاقت علی ، چوہدری مدثر  خلیل الرحمان ثاقب، فیض اللہ خاں غوری ،، مولانا طارق جاویداور محمد یوسف ندیم،عبدالقیوم صابر نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر پروفیسر عتیق اللہ عمر نے تمام شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کیا، اور تمام اساتذہ تنظیموں  کو ساتھ لے کر جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اجلاس میں شریک دیگر اساتذہ تنظیموں کے عہدیداروں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلوایا، اور مستقبل میں اساتذہ کی فلاح اورطلباء کے مفاد کیلئے ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرنے کا ارادہ کیا

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -