بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا لیکن راہول ڈریوڈ نے گرائونڈ سٹاف کو ہزاروں روپے کیوں انعام دیدیا؟ وجہ سامنے آگئی 

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا لیکن راہول ڈریوڈ نے گرائونڈ ...
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا لیکن راہول ڈریوڈ نے گرائونڈ سٹاف کو ہزاروں روپے کیوں انعام دیدیا؟ وجہ سامنے آگئی 

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک)   بھارت اور نیوزی کے درمیان دو  ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کان پور  کے گرین پارک گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو 5 ویں دن سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا،  میچ کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پِچ توقعات سے زیادہ اچھی تیار کرنے پر گراؤنڈ سٹاف کو 35 ہزار  روپے  کا انعام دیا۔

رپورٹس کے مطابق کان پور کے گراؤنڈ 'گرین پارک' کی پِچ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں ٹیسٹ میچ 5ویں دن تک نہیں پہنچتا اور پِچ میں غیر معمولی تبدیلی کی وجہ سے میچ تیسرے دن ہی ختم ہوجاتا ہے۔

میچ سے قبل اس حوالے سے بھی کئی سرگوشیاں تھیں کے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پانچ دن سے پہلے ہی ختم ہوجائے گا پر ایسا نہ ہوا اور میچ پانچویں دن سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوا۔  

مزید :

کھیل -