لاڈلہ سازی کا خاتمہ کر کے حقیقی جمہوریت کا وقت آگیا ہے ، بلاول بھٹو 

لاڈلہ سازی کا خاتمہ کر کے حقیقی جمہوریت کا وقت آگیا ہے ، بلاول بھٹو 
لاڈلہ سازی کا خاتمہ کر کے حقیقی جمہوریت کا وقت آگیا ہے ، بلاول بھٹو 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اب لاڈلہ سازی کاخاتمہ کر کے ملک میں حقیقی جمہوریت لانے کا وقت آگیا ہے ۔ عوام کے حق حاکمیت کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس پر پیغام دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے  پارٹی کے تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جہد مسلسل اور بے مثل قربانیوں کے بعد اب جمہوریت کا مطلب پیپلز پارٹی ہے ، پارٹی منشور اور لائحہ عمل ہی پاکستانی عوام  کو حقیقی جمہوری و فلاحی ریاست  بنانے کا اکلوتا حل ہے ۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی ایک تحریک ہے جس کی اساس قائد عوام کا نظریہ ، شہید بینظیر کا فلسفہ اور کئی نسلوں کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں ۔ پی پی پی نے مشکل حالات کا مقابلہ کر کے بھی  ملک و قوم کو قیمتی سٹریٹجک تحائف دیے ۔

مزید :

قومی -