سی پی پی اے کی بجلی 4.75 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت جاری
اسلام آباد (ڈیل پاکستا ن آن لائن )سی پی پی اے نے بجلی مزید 4 روپے75 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی ہے جس پر نیپرامیں سماعت جاری ہے ، یہ درخواست اکتوبر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا حکا م کا کہناتھا کہ اکتوبر سے فرنس آئل سے دس فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی، مہنگے فرنس آئل اور عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے سے مہنگی بجلی پیداہوئی، 5.2 ارب روپے کی گزشتہ ایڈجسٹمنٹ بھی مانگی گئی ہے ، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 77 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پرا ، ایل این جی کی قلت سے ایک ارب 69 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑا، کوئلے سے 25 فیصد کی بجائے 15 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، چائنہ حب کا ایک یونٹ چھ ماہ سے بند ہے ، گزشتہ سال کی نسبت بجلی کی طلب 18 فیصد سے زائد تھی ۔