سپریم کورٹ نے علی وزیر کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا 

سپریم کورٹ نے علی وزیر کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا 
سپریم کورٹ نے علی وزیر کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس سردار طارق مسعودکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ، عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو چار لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علی وزیر کے ساتھ شریک ملزمان کو رہا کر دیا گیا تھا ،علی وزیر کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔علی وزیر کو 16 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -