یہ حکومت رہی تو آئندہ برس کس چیز کیلئے بھی قرض لینا پڑے گا؟ شہباز شریف نے پریشان کن دعویٰ کردیا

یہ حکومت رہی تو آئندہ برس کس چیز کیلئے بھی قرض لینا پڑے گا؟ شہباز شریف نے ...
یہ حکومت رہی تو آئندہ برس کس چیز کیلئے بھی قرض لینا پڑے گا؟ شہباز شریف نے پریشان کن دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ملکی معاشی صورتحال کو خطرناک ترین قرار دیدیا، کہا کہ اگر موجودہ حکومت رہی تو آئندہ سال قرض پر سود کی ادائیگی کے بعد دفاع پر بھی قرض لینا پڑے گا۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت رہی تو ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور خود حکومت چلانے کے لئے بھی قرض لینا پڑے گا ، کرنٹ اکاونٹ خسارے  میں تاریخی اضافے کے باعث ڈالرز میں قرض لینا محال ہو جائے گا، اگر ڈالرز میں قرضہ نہ لیا تو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گریں گے ۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر نیچے آنے سے قومی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی 

مزید :

اہم خبریں -قومی -